راولپنڈی میں توہین رسالت کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

دو لوگوں کے مابین امام مسجد کے اوپر شروع ہونے والی بحث شدت اختیار کر گئی جس کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 15 اکتوبر 2019 12:44

راولپنڈی میں توہین رسالت کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2019ء) راولپنڈی کے راجہ بازار شیلٹر ہاؤس میں نبی پاک ﷺ کی شان میں مبینہ گستاخی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ سٹی کو عمران الدین کسنہ کرم ا یجنسی نے بتایا کہ راجہ بازار اور شیلٹر ہاؤس میں رہائش پذیر ہوں، وہاں ٹھہرا ہوا افضل حسین سکنہ تحصیل و ضلع صوابی اپنا موبائل چارجنگ پر لگانے کے لیے میرے پاس آیا، میرے پاس امجد خان سکنہ فیصل آباد اور محمد وسیم سکنہ ضلع مردان بیٹھے ہوئے تھے،فضل حسین نے مجھے کہا کہ تم امام مسجد کے پیچھے نماز نہ پڑھا کرو کیونکہ وہ اچھا انسان نہیں ہے جس پر میری اور فضل احسین کی آپس میں تکرار ہو گئی وہ مجھے گالیاں دینے لگا،میرے منع کرنے پر وہ طیش میں آ گیا اور اس نے قرآن پاک اور نبی پاک ﷺ کی شان میں مبینہ طور پر گستا خی کرنی شروع کر دی۔

تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کے خلاگ 295 سی تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔