Live Updates

چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے لیگی رہنما احسن اقبال کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف پہلے بھی نارووال اسپورٹس سٹی خوروبرد کی انکوائری جاری ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 اکتوبر 2019 12:51

خبر کی تصحیح

سابقہ خبر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اکتوبر 2019ء) : چئیرمین نیب جسٹس (ر) نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر نئی انکوائری شروع کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے احسن اقبال کے خلاف انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے نیب راولپنڈی کو فوری طور پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف پہلےب ھی نارووال اسپورٹس سٹی خوروبرد کی انکوائری جاری ہے۔نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما سینئر رہنما احسن اقبال پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے خلاف قانون تین ارب روپے کامنصوبہ شروع کیا، سابق وفاقی وزیر نے اپنے حلقےسرحد سے چند سو میٹر پر کروڑوں کا منصوبہ بنوایا، اسپورٹس سٹی نارووال پاک بھارت سرحد سے 800 سو میٹر دور ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب یہ اطلاع بھی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے قائم انکوائری کمیشن کواحسن اقبال کے خلاف پہلا کیس بھی موصول ہوگیا ہے۔ انکوائری کمشین کو موصول ہونے والی دستاویز کےمطابق احسن اقبال نے قومی خزانے کو ستر ارب کا نقصان پہنچایا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف ایک اور انکوائری کرنے کی منظوری ملنے کے بعد لیگی رہنما کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ احسن اقبال مسلم لیگ ن کے دورہ حکومت میں وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی تھے ۔ مسلم لیگ ن میں احسن اقبال کا شمار پارٹی کے سینئیر رہنماؤں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ شہباز شریف کی کمر درد میں تکلیف کے باعث مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے میں احسن اقبال کو مسلم لیگ ن کی ریلی کی قیادت کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات