کیا حنا پرویز بٹ مریم نواز کی جگہ لینے والی ہیں؟

حنا پرویز بٹ میں مجھےمریم نواز نظر آر ہی ہے،سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے ن لیگی رہنما حنا پرویز کے بارے میں بڑی پیش گوئی کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 15 اکتوبر 2019 12:58

کیا حنا پرویز بٹ مریم نواز کی جگہ لینے والی ہیں؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اکتوبر 2019ء) : معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی،تفصیلات کے مطابق ایک پروگرام کے دوران ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ اپنے پارٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری پر موقف پیش کر رہی تھیں اور اسے ن لیگ کے خلاف نیب کی انتقامی کاروائی قرار دے رہی تھیں۔

جس پر پروگرام میں موجود سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ حنا پرویز بٹ مریم نواز سے زیادہ سیاسی بصریت رکھتی ہیں،مریم نواز ابھی بچی ہے، حنا پرویز بٹ کو تو انہیں تو ٹریننگ دینی چاہئیے۔عارف حمید بھٹی نے حنا پرویز بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مریم نواز کی جگہ لیں گی۔جس پر انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی اپنی جگہ ہے میں کیوں ان کی جگہ لوں گی؟۔

(جاری ہے)

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی موجودگی میں پاک فوج کے خلاف نعرے بازی کی گئی، کیا اس پر انہیں سزا نہیں ہونی چاہئیے تھی؟۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہ میں عدالت میں موجود تھی ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔ن لیگ اداروں کا احترام کرتی ہے،ہم کبھی بھی اداروں کے خلاف نہیں کھڑے ہوتے جس پر عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مجھے حنا پرویز بٹ میں مریم نواز نظر آ رہی ہیں۔

مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
۔واضح رہے حنا پرویز بٹ مسلم لیگ ن کی بہت متحرک رہنما ہیں۔انہیں مریم نواز کے قریبی ساتھیوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔ حنا پرویز بٹ سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ فیشن ڈیزائنر بھی ہیں۔ فیشن ڈیزائنر حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کی تصاویروں والی نئی کولیکشن لائونچی کی تھی،نامور ماڈلز نے ملبوسات کو زیب تن کے فوٹو شوٹ بھی کرائے،لائونچنگ کے تین دن بعد ہی خواتین کی بڑی تعدادتمام ڈریس خرید لی تھے ے، زیادہ تر ڈریس پر مریم نواز کی تصاویر پرنٹ کی گئی تھیں جبکہ اکثر پر ن لیگ کے قائدمیاں نواز ،مریم نواز اور شیر کے لوگو پر پرنٹ تھے۔