وزیر حکومت ڈاکٹر مصطفٰے بشیر عباسی انجینئر رفاقت حسین اعوان کی قیادت میں متحد ومنظم ہیں‘عبدالقیوم اعوان

منگل 15 اکتوبر 2019 13:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ ن حلقہ نمبر چھے کے رہنماء ریٹائرڈ سکشن افسر عبدالقیوم اعوان نے کہا ہے کہ وزیر حکومت ڈاکٹر مصطفٰے بشیر عباسی انجینئر رفاقت حسین اعوان کی قیادت میں متحد ومنظم ہیں آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے برسر اقتدار آنے کے بعد سیاست کے بجائے ریاست اور عوام کے مفاد کو مدنظر رکھ کر اقدامات اٹھائے اور انتخابی وعدے کے مطابق گڈ گورننس کے نفاذ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔

حکومت نے 3 برس کے عرصہ میں دریا کے مخالف سمت پیش رفت کی اور ترقیاتی بجٹ کا درست تصرف یقینی بنایا گیا۔اور کسی کو سفارش کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم کیمونٹی انفراسٹریکچر پروگرام میں دس ہزار سکیمز کے لیے 3 سالوں میں فنڈز مختص کیے گئے جس میں آٹھ ہزار سے زائد لیگی کارکنان کی نشاندہی پر منصوبہ جات دیے گئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پانچ سالوں میں حکومتی وزیر کو اڑہائی کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز ملتے تھے جبکہ موجودہ وزیراعظم اور حکومت نے ایک سال میں ساڑھے چار کروڑ روپے تقیسم کیے جس سے ہر محلے وارڈ یونین کونسل ٹاون میں کارکنان کو عوامی بنیادی ضروریات کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا موقع ملا جو کسی دور میں نہیں ہو سکا، اس سے قبل ایسا کبھی نہیں رہاجس پر ن لیگ کے عام کارکنان جن تک حکومتی اقدامات کی براہ راست فوائد پہنچ رہے ہیں انتہائی مطمن ہیں سب سے بڑھ کر عوام الناس کو گزشتہ کئی دہائیوں سے ریاستی وسائل میں اپنا حصہ بشکل میرٹ اور این ٹی ایس ملا اسی طرح ماضی کی روایات کو توڑتے ہوے اجتماعی مفادات کے لیے ترقیاتی بجٹ کی تقسیم کی گئی۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی عہدیداران کی اکثریت بھی اہم حکومتی عہدوں پر ایڈجسٹ ہے کارکنان نے وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کی دلیرانہ اورعوام دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کااظہار کیا ہے آزادکشمیر کے ہر حلقہ انتخاب میں لیگی امیدوار کی کامیابی میں فاروق حیدر نے بطور صدر جماعت اپنا بھرپور حصہ ڈالا جس کے باعث ن لیگ کو تاریخ ساز کامیابی ملی۔