برٹش ایئر ویز کی بحالی کے بعد شاہی جوڑے کی آمد نئے ،روشن اور پرعزم پاکستان کی آئینہ دار ہے، فردوس عاشق اعوان

امید ہے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ خوبصورت یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے، وزیر اعظم کی معاون خصوصی کا بیان

منگل 15 اکتوبر 2019 13:21

برٹش ایئر ویز کی بحالی کے بعد شاہی جوڑے کی آمد نئے ،روشن اور پرعزم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برٹش ایئر ویز کی بحالی کے بعد شاہی جوڑے کی پاکستان آمد نئے ،روشن اور پرعزم پاکستان کی آئینہ دار ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یہ دورہ پاک برطانیہ تعلقات کی مضبوطی سمیت دنیا بھر میں ملک کے حقیقی اور مثبت تشخص کو اجاگر کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان سیاحوں کیلئے حسین اور پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین اور قدیم تہذیب کا مسکن ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ یہاں کے تاریخی مقامات اور شمالی علاقہ جات کی مسحورکن خوبصورتی سرزمین پاکستان کو منفرد بناتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور اس کے عوام شاہی مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ خوبصورت یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان