بلاول بھٹو زرداری کی رضاربانی کے بلامقابلہ انٹر پارلیمنٹری یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہونے پر مبارک باد

پاکستان پیپلز پارٹی نے بدترین کردارکشی کا شکار ہونے کے باوجود ملک کو بہترین پارلیمنٹرینز دئیے، بلاول بھٹو زر داری کا بیان

منگل 15 اکتوبر 2019 13:21

بلاول بھٹو زرداری کی رضاربانی کے بلامقابلہ انٹر پارلیمنٹری یونین کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر رضاربانی کے بلامقابلہ انٹر پارلیمنٹری یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر شیری رحمان کو بھی انٹرپارلیمنٹری یونین کی قائمہ کمیٹی کا رکن بننے پر مبارک باد دی ۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی نے بدترین کردارکشی کا شکار ہونے کے باوجود ملک کو بہترین پارلیمنٹرینز دئیے۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ انٹرپارلیمنٹری یونین میں جیالوں کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پی پی کے آئین ساز دنیا کے بہترین پارلیمنٹرینز میں سے ہیں۔