Live Updates

برطانوی شاہی جوڑا وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا، عمران خان نے استقبال کیا

شہزادہ ولیم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ سے دوستی کی وجہ سے وزیراعظم کو جانتے ہیں،اپنے بچپن میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلتے رہے ہیں۔ شاہی نمائندے کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 15 اکتوبر 2019 13:19

برطانوی شاہی جوڑا وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا، عمران خان نے استقبال کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اکتوبر 2019ء) : برطانوی شاہی جوڑا وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس پہنچے پر شہزاد ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا استقبال کیا۔اس موقع پر کیٹ مڈلٹن نے سبز رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کر رکھا تھا جس سے پاکستان کی ثقافت جھلک دکھ رہی تھی۔

شاہی جوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سمیت چار وزراء ظہرانے میں شریک ہوں گے۔اس حوالے سے ایک شاہی نمائندے نے ٹویٹ بھی کیا کہ شہزادہ ولیم وزیراعظم عمران خان کو اچھی طرح جانتے ہیں کیونکہ وہ ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کے دوست ہیں،اور وہ عمران خان کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اور ٹویٹ میں شاہی نمائندے نے شہزادی کئے فیشن ڈیزائنرز سے متعلق بھی بتایا۔
اس سے قبل برطانوی شاہی جوڑے نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کی تھی۔شاہی جوڑا وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا۔ شاہی جوڑے نے آج صبح 10بجے اسلام آباد کے سرکاری سکول کا دورہ کیا جہان شہزادہ ولیم اور لیڈی ڈیانا بچوں کے ساتھ گُھل مل گئے۔

11بجے کے قریب برطانوی شاہی جوڑے نے اسلام آباد میں مارگلہ ہلز پر ٹریل فائیو پر ماحولیات کی تقریب میں شرکت کی اور ٹریل کا دورہ بھی کیا۔ شاہی جوڑے کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے 12 بجے ملاقات ہوگی۔ جبکہ دوپہر ایک بجے وزیر اعظم عمران خان سے شاہی جوڑا ملاقات کرے گا۔ معزز مہمانوں کے اعزاز میں وزیر اعظم ظہرانہ دیں گے۔ خصوصی مہمان آج شام 6 بجے پاکستان مونومنٹ کا بھی دورہ کریں گے۔

شاہی جوڑا اپنے 5 روزہ دورہ پاکستان کے دوران لاہور اور شمالی علاقہ جات کا دورہ بھی کرے گا۔خیال رہے برطانوی شاہی جوڑا گذشتہ رات نور خان ائیربیس پہنچا جہاں ان کا پُر تپاک استقبال کیا گیا۔نور خان ایئربیس پروفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور انکی اہلیہ نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ شاہی جوڑے کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا۔ جبکہ مہمانوں کو بچوں نے گلدستے پیش کئے گئے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات