Live Updates

برطانوی شاہی جوڑے کا تعلیمی اداروں کا دورہ ، کیٹ مڈلٹن نے سکیورٹی اہلکار سے مصافحہ کر لیا

برطانوی شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے پر گذشتہ رات پاکستان پہنچا تھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 اکتوبر 2019 13:41

برطانوی شاہی جوڑے کا تعلیمی اداروں کا دورہ ، کیٹ مڈلٹن نے سکیورٹی اہلکار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اکتوبر 2019ء) : برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کے 5 روزہ دورے پر گذشتہ رات نور خان ائیربیس پہنچا جہاں ان کا پُر تپاک استقبال کیا گیا۔ آج صبح 10 بجے اسلام آباد کے سرکاری اسکول کا دورہ کیا جہاں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن بچوں کے ساتھ گُھل مل گئے۔ تعلیمی اداروں کے دورے کے موقع پر شہزادہ ولیم اور اُن کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن گاڑی سے اُترے تو وہاں موجود سکیورٹی اہلکار نے شہزادہ ولیم کو سیلوٹ پیش کیا جس پر شہزادہ ولیم نے سکیورٹی اہلکار سے مصافحہ کیا۔

سکیورٹی اہلکار نے کیٹ مڈلٹن کو دیکھ کر انہیں بھی سیلوٹ پیش کیا جبکہ کیٹ مڈلٹن نے اپنا ہاتھ آگے بڑھا دیا جس پر اہلکار نے کیٹ مڈلٹن سے بھی مصافحہ کیا۔ یاد رہے کہ برطانوی شاہی جوڑا گذشتہ رات نور خان ائیربیس پہنچا جہاں ان کا پُر تپاک استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

نور خان ایئربیس پروفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کی اہلیہ نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

شاہی جوڑے کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا۔ جبکہ مہمانوں کو بچوں نے گلدستے پیش کئے گئے ۔ برطانوی شاہی جوڑے نے رات برطانوی ہائی کمیشن میں قیام کیا۔ شاہی جوڑے نے اب سے کچھ دیر قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی جس کے بعد شاہی جوڑا وزیراعظم ہاؤس پہنچا جہاں شاہی جوڑے کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات جاری ہے۔معزز مہمانوں کے اعزاز میں وزیر اعظم ظہرانہ دیں گے۔

خیال رہے کہ شاہی جوڑے نے آج صبح 10بجے اسلام آباد کے سرکاری سکول کا دورہ کیا تھا جہاں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن بچوں کے ساتھ گُھل مل گئے۔ 11بجے کے قریب برطانوی شاہی جوڑے نے اسلام آباد میں مارگلہ ہلز پر ٹریل فائیو پر ماحولیات کی تقریب میں شرکت کی اور ٹریل کا دورہ بھی کیا تھا۔ خصوصی مہمان آج شام 6 بجے پاکستان مونومنٹ کا بھی دورہ کریں گے۔ شاہی جوڑا اپنے 5 روزہ دورہ پاکستان کے دوران لاہور اور شمالی علاقہ جات کا دورہ بھی کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات