ایبٹ آباد میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 21 روز میں داخل

تین بڑی سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا شہریوں کا صوبائی حکومت سے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

منگل 15 اکتوبر 2019 14:11

ایبٹ آباد میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 21 روز میں داخل
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ایبٹ آباد میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 21 روز میں داخل ہو گئی ہے۔ ایبٹ آباد کی تین بڑی سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتالوں میں علاج کیلئے آئے مریضوں کے لواحقین نے صحافیوں کو بتایا کہ پرائیویٹ کلینکس پر ڈاکٹروں نے غریب مریضوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع رکھا ہے، ڈاکٹروں کے ساتھ کلاس فور اور دیگر ملازمین نے بھی کام چھوڑ دیا ہے۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال، ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیرعلاج مریٖضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی مریض کو بھی پرائیویٹ کلینکس کا ایڈریس دیا جا رہا ہے۔ دور دراز علاقوں سے آنے والے سینکڑوں مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے صوبائی حکومت سے ہڑتالی ڈاکٹروں اور دیگر ملازمین کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :