صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کی ملاقات

شاہی جوڑے نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور غربت کے خاتمے کے لئے حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا

منگل 15 اکتوبر 2019 14:19

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈیوک و ڈچز آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو، پرنسپل پرائیویٹ سیکرٹری سائمن کیس اور ڈیوک و ڈچز کے کمیونیکیشن سیکرٹری کرسٹین جونز بھی موجود تھے۔ صدر مملکت اور خاتون اول نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے ذہنی صحت، موسمیاتی تبدیلی اور غربت سے خاتمے کے لئے شعور اجاگر کرنے کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا ۔ ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم نے اپنا اور اپنے وفد کے ارکان کا گرم جوشی سے استقبال کرنے اور میزبانی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ شاہی جوڑے نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور غربت کے خاتمے کے لئے حکومت پاکستان سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ ڈیوک و ڈچز آف کیمبرج پاکستان کے 5 روزہ دورے پر ہیں اور وہ اسلام آباد، لاہور اور شمالی علاقہ جات دورہ کریں گے۔