فیصل ۱ٓباد پولیس کا کریک ڈائون ،چوبیس گھنٹوں کے دوران 4مجرم و اشتہاری گرفتار

منگل 15 اکتوبر 2019 14:27

فیصل ۱ٓباد پولیس کا کریک ڈائون ،چوبیس گھنٹوں کے دوران 4مجرم و اشتہاری ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اچانک کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران4مجرم و اشتہاری گرفتارکرلئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں مذکورہ مجرمان و اشتہاریوں کو گرفتارکیا ہے ۔

انہوںنے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں8عدد پسٹل قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں4.335کلو گرام چرس اور76لیٹر شراب برآمدکرتے ہوئے ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج اور ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :