اسلام آباد پولیس نے پولیس ملازم بن کر لوگوں کو لوٹنے والے بین الصوبائی گروہ کے تین ملزمان گرفتار کرلئے

منگل 15 اکتوبر 2019 14:27

اسلام آباد پولیس نے پولیس ملازم بن کر لوگوں کو لوٹنے والے بین الصوبائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایات پر سی آئی اے پولیس نے کارروائی کے دور ان پولیس ملازم بن کر لوگوں کو لوٹنے والے بین الصوبائی گروہ کے تین ملزمان گرفتار کرلئے ۔ کاروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان اور ٹیم نے کی ۔

(جاری ہے)

بین الصوبائی گروہ کے ملزمان میں ثمین اللہ، آفاق خالد اورعدیل عتیق شامل ہیں ۔

ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینی گئی نقدی، موبائل اور پولیس وردیاں برآمد کرلی گئیں ،ملزمان سے وارداتوں کے دوران استعمال کرنے والے اسلحہ،ایمونیشن برآمد کی گئیں ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔