پی ایس 11 لاڑکانہ میں پولنگ سٹیشنز کے اندر فوج کی تعیناتی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے رہنما فرحت اللہ بابر کا الیکشن کمیشن کو خط

منگل 15 اکتوبر 2019 14:32

پی ایس 11 لاڑکانہ میں پولنگ سٹیشنز کے اندر فوج کی تعیناتی کے فیصلے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے رہنما فرحت اللہ بابر نے الیکشن کمیشن کو خط میں پی ایس 11لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پولنگ سٹیشنز کے اندر فوج کی تعیناتی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صرف الیکشن کمیشن کو اختیار حاصل ہے وہ انتخابات کا انعقاد کرے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ سٹیشنز کے اندر فوج کی تعیناتی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔