ہم بھارت کے ساتھ تجارتی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، مہاتیر محمد

منگل 15 اکتوبر 2019 14:36

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بھارتی اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے،انھوں نے کہا کہ بھارت ملایشیاء کو بھی بہت کچھ برآمد کر رہا ہے اور ہمارے درمیان تجارت یک طرفہ نہیں بلکہ دو طرفہ ہے۔

(جاری ہے)

ملائشین پام آئل بورڈ کے مطابق بھارت رواں سال کے پہلے نو ماہ میں 3.9 ملین ٹن پام آئل ملائیشیا سے درآمد کیا ہے جبکہ ملائیشیا بھارت سے پٹرولیم مصنوعات، مویشی، گوشت، دھاتیں، کیمیکلز اور کیمیکلز پراڈکٹ درآمد کرتا ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرنے سے ناراض ہو کر بھارت نے ملائیشیا سے پام آئل کی درآمد میں کمی کر دی ہے۔