سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی علاقوں کے قیام اور تجارت کے فروغ سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی، حکام سی پیک اتھارٹی

منگل 15 اکتوبر 2019 14:36

سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی علاقوں کے قیام اور تجارت کے فروغ سے غربت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تحت خصوصی اقتصادی علاقوں کے قیام، تجارت کے آغاز اور منافع کے حصول کے لئے چین کے نقشِ قدم پر چل رہا ہے اور ان شعبوں کے فروغ سے حاصل ہونے والی آمدن سے نہ صرف ملک سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی بلکہ سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق حکومت سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان کو ایک تجارت ماحول ملک بنانے کے علاوہ منافع بخش مواقع فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔ سی پیک اتھارٹی کا قیام سی پیک منصوبہ سے متعلق تمام امور کو نمٹانے کے علاوہ مختلف وزارتوں میں اس منصوبے سے متعلق کام کی پیش رفت کو موثر بنانے کے لئے عمل میں لایا گیاہے جو پی ایم او کے تحت اپنی کارکردگی کو یقینی بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :