فلپائن میں8 ماہ کے دوران 55 لاکھ سیا حوں کی آمد

منگل 15 اکتوبر 2019 15:05

فلپائن میں8 ماہ کے دوران 55 لاکھ سیا حوں کی آمد
منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) فلپائن میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران بڑھ کر 56 لاکھ کے قریب رہی جن میں چینی سیاحوں کی تعداد 12 لاکھ سے زیادہ تھی۔محکمہ سیاحت کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری سے اگست کے دوران 55 لاکھ 54 ہزار 950 غیر ملکی سیاحوں نے فلپائن کی سیر کی جبکہ 2018 ء کے اسی عرصے کے دوران 48 لاکھ 69 ہزار 417 غیر ملکی سیاحوں نے ملک کی سیر کی تھی۔

رواں سال اب تک فلپائن آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد 12 لاکھ 09 ہزار312 رہی، 2018 ء میں پورے سال کے دوران فلپائن آنے والے چینی سیاحوں کی کل تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 258 رہی تھی۔انھوں نے بتایا کہ محکمہ سیاحت نے پورے سال کے لیے غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا ہدف 82 لاکھ رکھاہے اور توقع ہے کہ اسے پورا کرلیا جائے گا، 2018 ء کے دوران 71 لاکھ 27 ہزار 168 سیاحوں کی فلپائن آمد ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ صرف اگست کے دوران 7 لاکھ 2 ہزار 843 سیاح فلپائن آئے جو کہ اگست 2018 ء میں آنے والے غیر ملکی سیاحوںکی تعداد ( 5 لاکھ 51 ہزار 88 ) سے 27.54 فیصد زیادہ ہیں۔اگست کے دوران سب سے زیادہ 1 لاکھ 85 ہزار 334 سیاح جنوبی کوریا سے آئے ، چین 1 لاکھ 70 ہزار 903 کے ساتھ دوسرے جبکہ جاپان 78 ہزار 699 سیاحوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ یاد رہے کہ فلپائن کی اقتصادی شرح نمو میں سیاحت کے شعبے کا حصہ12.7 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :