Live Updates

ملکی معیشت کے استحکام میں دیہی خواتین نے بنیادی کرداراداکیاہے‘انصر مجید خان

پاکستانی معاشرے میں خواتین کوانتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے‘وزیر محنت و انسانی وسائل

منگل 15 اکتوبر 2019 15:14

ملکی معیشت کے استحکام میں دیہی خواتین نے بنیادی کرداراداکیاہے‘انصر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان نے کہاہے کہ ملکی معیشت کے استحکام میں دیہی خواتین نے بنیادی کرداراداکیاہے۔ پاکستانی معاشرے میں خواتین کوانتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے۔وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے دیہی خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ دین اسلام کے علاوہ کسی بھی مذہب نے خواتین کے حقوق کے تحفظ پراتنازورنہیں دیا۔

(جاری ہے)

دیہی خواتین کی دستکاری کے کاروبارمیں واضح کنٹری بیوشن نظرآتی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے دیہی خواتین کے معیارزندگی بلندکرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں اور پاکستان کی دیہی خواتین کی ملکی معیشت میں خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دیہی خواتین کومعاشرے میں بنیادی حقوق کیلئے پریشان نہیں ہوناچاہئیے کیونکہ ان کے معیارزندگی بلندکرناوزیراعظم عمران کی اولین ترجیح ہے۔ دیہی خواتین کودیکھ کرشہری خواتین بھی عملی زندگی کوترجیح دے رہی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات