Live Updates

نالائق حکومت ڈینگی کنٹرول کرنہیں سکی فضل الرحمن کے ایک لاکھ رضاکار وں کو کنٹرول کیسے کرے گی‘عظمی بخاری

پنجاب میں لوگ ڈینگی سے مررہے ہیں اور حکمران اپوزیشن جماعتوں میں تفرقے بازی پھیلانے میں مصروف ہیں

منگل 15 اکتوبر 2019 15:14

نالائق حکومت ڈینگی کنٹرول کرنہیں سکی فضل الرحمن کے ایک لاکھ رضاکار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نالائق حکومت ڈینگی کنٹرول کرنہیں سکی فضل الرحمن کے ایک لاکھ رضاکار وں کو کنٹرول کیسے کرے گی،پنجاب میں لوگ ڈینگی سے مررہے ہیں اور حکمران اپوزیشن جماعتوں میں تفرقے بازی پھیلانے میں مصروف ہیں۔ اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ عمران خان کے مثالی صوبے کے پی میں ڈینگی کے 5 ہزار مریض اور پنجاب میں 8ہزار سے تجاوز کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 131ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہے۔عمران خان جہانگیرترین سے درخواست کریں سارا ڈینگی جہاز میں بیٹھا ملک سے باہر لے جائیں۔انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار صاحب آپ کوبدقسمتی سے وزرات اعلی مل گئی ہے تو اس کا حق بھی ادا کریں،عثمان بزدار کی ایک ٹانگ پرویزالٰہی اور دوسری ٹانگ چوہدری سرور کھینچ رہے ہیں،وزیر اعلی ہائو س کو بنی گالہ سے کنٹرول کیاجا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب اسمبلی سپیکر چیمبر اور گورنرہاوس میں الگ الگ وزیر اعلی ہائوس کام کررہے ہیں۔پنجاب کے چھ وزیر اعلی بھی اکیلے شہباز شریف کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں بن سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات