مقبوضہ کشمیر ‘ کشمیری خواتین کا لال چوک میں احتجاجی مظاہرہ ، کئی خواتین گرفتار

منگل 15 اکتوبر 2019 15:17

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے خلاف آج سرینگر میں خواتین کے احتجاجی مظاہرے کے دوران بھارتی فورسز نے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بیٹی اور بہن سمیت بڑی تعداد میں خواتین کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے لال چوک کے قریب واقع پرتاپ پارک میں خواتین نے بھارت کی طرف سے دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوںنے پلے کارڈ زاٹھا رکھے تھے جیسے ہی انہوںنے احتجاج شروع کیا تو پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے درجن سے زائد خواتین کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرے میں خواتین کارکنوں اور معروف ماہر تعلیم نے بھی شرکت کی ۔