Live Updates

عوام ملک کی ترقی کے خلاف مارچ کرنے والوںکا محاسبہ کر یں گے ‘جمشید اقبال چیمہ

منگل 15 اکتوبر 2019 15:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنی سیاست کو بچانے کیلئے آخری حربے کے طور پر مارچ کر رہی ہے لیکن اس کی ناکامی سے ان کی رہی سہی سیاست بھی منوں مٹی تلے دفن ہو جائے گی ،ایف اے ٹی ایف کی جانب سے ایشیاء پیسفک گروپ کی رپورٹ کی توثیق سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے‘ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کی سیاست آخری سانسوںپر ہے اور تدبیر کے طور پر ایک دوسرے کا کاندھا استعمال کرتے ہوئے مارچ کا منصوبہ ترتیب دیا جارہا ہے ‘ مسلم لیگ (ن) ،پیپلز پارٹی اور ان کی اتحادی جے یو آئی (ف) نے غربت، مہنگائی،جہالت کے خلاف اور عوام کی زندگیوںمیں خوشحالی لانے کیلئے تو کبھی مارچ نہیں کیا لیکن اپنی چوری اورڈکیتی بچانے کیلئے کرپشن اور لوٹ مار کے وسائل کو استعمال کیاجارہا ہے‘انہوںنے کہا کہ اب لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا بلکہ انہیں قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی واپس کرنا ہو گی‘ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن اس وقت خود تذبذب کا شکارہے اور انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہی ،انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیخلاف مارچ کرنے والوںکا عوام ان کا محاسبہ کریں گے اور انہیں واپس گھر تک چھوڑ کرآئیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات