مردہ بچی کے لیے کھودی گئی قبر سے زندہ بچی برآمد

مردہ بچے کو دفنانے کے لیے کھودی جانے والی قبر سے کپڑوں میں لپٹی زندہ بچی دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 15 اکتوبر 2019 15:33

مردہ بچی کے لیے کھودی گئی قبر سے زندہ بچی برآمد
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اکتوبر 2019ء) :بھارت میں مردہ بچی کے لیے کھودی گئی قبر سے زندہ بچی برآمد ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک مردہ بچے کو دفنانے کے لیے کھودی جانے والی قبر سے کپڑوں میں لپٹی ایک نوازئیدہ زندہ بچی ملی۔یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیدا آیا جہاں ایک جوڑے کے ہاں مردہ بچے کی پیدائش ہوئی۔بچے کو دفنانے کے لیے مقامی قبرستان میں قبر کھودی جا رہی تھی لیکن دو فٹ کی کھدائی کے بعد اس وقت تمام لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں جب وہاں ایک نوازئیدہ بچئ کو دیکھا گیا۔

قبر میں موجود بچی کپڑوں کے اندر لپٹی ہوئی تھی اور سانس لے رہی تھی جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل گیا گیا۔بچی کو سینے کے انفیکشن کی تشخیص ہوئی۔

(جاری ہے)

بچی کا علاج جاری ہے۔قبل از وقت پیدائش کے باعث بچی زندہ بچ گئی کیوں کہ ایسے بچوں کو کم آکسیجن اور درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بچی کے والدین کون ہیں اور کون بچی کو دفنا کر گیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے،خیال رہے کہ بھارت میں لڑکیوں کی پیدائش کو برا سمجھا جاتا ہے اور نوازئیدہ بچیوں کو پھینک دینے کے واقعات عام ہیں۔ہ بھارت میں خواتین سے زیادتی کے واقعات کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق بھی بھارت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

کچھ سال پہلے تک بھارت اس فہرست میں چوتھے نمبر پر تھا لیکن پچھلے چند سالوں میں بھارت میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں بہت زیادہ آضافہ ہوا ہے۔ بھارت میں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے والی خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں اور دفاتر میں کام کرنے والی خواتین بھی جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے مسائل سے دوچار ہیں۔ بھارت میں ہندو مزہب اور ثقافت بھی خواتین پر ظلم کی بڑی وجہ ہے، ہندو مزہب میں خواتین کو بہت کم حقوق دیے گئے ہیں اس لیے بھی بھارت میں خواتین غیرمحفوظ ہیں۔

متعلقہ عنوان :