بیت المال کا بجٹ کم ہونے ،چار شہروں کا فنڈز ختم مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

منگل 15 اکتوبر 2019 15:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان بیت المال کا بجٹ کم ہونے کے باعث پنجاب کے چار شہروں کا فنڈز ختم مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے کروائی گئیتحریک التوائے کار کے متن میں کہاگیا ہے کہ پاکستان بیت المال کا بجٹ کم ہونے کے باعث پنجاب کے چار شہروں کا فنڈز 3 ماہ میں ختم ہوگیا ۔

فنڈز کی قلت سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ،ریاست مدنیہ کے معاشی نظام میں بیت الما ل کو مرکزی حیثیت حاصل تھی، رسول اللہؐکے زمانے میں بھی بیت الما ل سے ضرورت مند ، ناداروں اور بے سہار ا لوگوں کی مدد کی جاتی تھی ۔خلافت راشدہ کے دور میں زکو ، عشرہ ، خرات اور جذیہ کی رقوم بیت الما ل میں جمع کروائی جاتی تھی۔

(جاری ہے)

جہا ں سے غریبوں ، یتمیوں بے سہار ناداروں کے مسئلہ حل کیے جاتے تھے،پاکستان میں بیت المال کو زکو کی رقم کے علاوہ حکومت بھی رقم مہیا کرتی ہے،تاکہ بے کسوں بے سہاروں اور غریبوں کے علاج معالجے اور طلبا کے وظائف جاری کرسکیں ،موجود ہ حکومت تو ریاست مدینہ کو رول ماڈل کے طور پر دعوی کر رہی ہے، پنجاب کے چار شہروں میں موذی مرض مبتلا مریض علاج بروقت نہ ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہے ہیںلیکن حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے کوئی بھی اقدام نہیں کررہی، اس خبر سے صوبے بھر کی عوام میں غم و غصہ پا یا جاتا ہے۔

حکومت پہلی ہی فرست میں اپنی ذاتی دلچسپی کے ساتھ بیت المال کے تشخص کو مکمل طور پر بحا ل کرئیتاکہ مستحق مریضوں کا علاج بروقت ہوسکے