کٹھ پتلی تحریک انصا ف حکومت عوام پر کسی عذا ب سے کم نہیں‘سلیم ر ضا

پاکستان کی عوام نااہل حکومت سے آزادی حا صل کرنے کیلئے آزادی مار چ میں ہر صور ت شریک ہو گی

منگل 15 اکتوبر 2019 15:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی تحریک انصا ف حکومت عوام پر کسی عذا ب سے کم نہیں ، پاکستان کی عوام نااہل حکومت سے آزادی حا صل کرنے کیلئے آزادی مار چ میں ہر صور ت شریک ہو گی،آزادی مارچ کا جو ں جو ں وقت قر یب آ رہاہے حکومت کی بو کھلاہٹ میں اضا فہ ہو رہاہے ، نااہل ٹو لہ اب عوام کو بے و قو ف نہیں بنا سکتا ۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ بیرو ن ملک سے ملک کے نام پر مانگی گئی بھیک اور ڈیم فنڈ کہا ںگیا نوجوانو ں کو روزگار دینے کے برعکس نو کریو ں سے فارغ کرادیا گیا ، مہنگا ئی اور بے روز گاری کا سیلا ب عوام کیلئے و بال جان بن چکا ہے ، نااہل حکومت نے ہر طبقے کو پر یشانیو ں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ سرکاری ہسپتا لو ں کی نجکاری کرنے والے عوا م کی بد عا ئو ں کے صدقے ز یادہ دیر ایوان اقتدار میں نہیں رہ سکیں گے ،شریف فیملی کااحتساب کرنے والے جہانگیر ترین علیم خان ‘ خسررو پرو یز اور علیمہ خان جیسے لو گو ں کااحتسا ب کیو ں نہیں کررہے علیمہ خان چند دنو ں میں ار بو ں روپے کی ما لک کیسے بن گئی، اپوز یشن پر چوری کاالزام لگانے والی پی ٹی آئی خو د چورو ں لیٹروں کی جماعت ہے جو ملک کو دو نو ں ہا تھو ں سے لو ٹ رہی ہے ۔