نواز شریف کی یاد میں شہباز شریف کی بہو کا پیغام

آپ بہت یاد آتے ہیں،آپ کی ایسی مسکراہٹ دیکھے سال بیت گیے،مجھے اور آپ کے پیار کرنے والوں کو آپ کی یہ مسکراہٹ واپس دیکھنی ہے۔ اللہ آپ کو جلد گھر لائے۔ سلمان شریف کی اہلیہ کا پیغام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 15 اکتوبر 2019 15:49

نواز شریف کی یاد میں شہباز شریف کی بہو کا پیغام
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اکتوبر 2019ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت جیل میں قید ہیں، ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی چوہدری شوگر ملز کیس میں تحقیقات کے حوالے سے جیل میں قید ہیں۔نواز شریف کے دونوں بیٹے حسن نواز اور حسین نواز بیرون ملک میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم ہیں۔جب کہ شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز بھی اپنی فیملی کے ہمراہ لندن میں مقیم ہیں۔

جب سے نواز شریف جیل میں قید ہیں تب سے شریف خاندان کے کئی لوگوں نے ان سے ملاقات نہیں کی۔اسی حوالے سے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی بہو نے نواز شریف کے لیے ایک خوبصورت پیغام شئیر کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے نواز شریف اور سلمان شریف کے ہمراہ تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2014 کی تصویر ہے آپ بہت یاد آتے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ کی ایسی مسکراہٹ دیکھے سال بیت گیے۔ مجھے اور آپ کے کی پیار کرنے والوں کو آپ کی یہ مسکراہٹ واپس دیکھنی ہے۔اللہ آپ کو جلد گھر لائے۔
خیال رہے کہ 24 دسمبر 2018 کو احتساب عدالت اسلام آباد نے وزیراعظم نواز شریف کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بری کرتے ہوئے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی جس کے بعد نیب نے سابق وزیراعظم کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔

نواز شریف کو 100 سے زائد سماعتوں کے بعد سات سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزاسنائی گئی تھی۔ جس کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز6 جولائی کو پریس کانفرنس کے دوران العزیزیہ اسٹیل ملز کیس کے حوالے سے جج ارشد ملک کی مبینہ طور پر ایک خفیہ ویڈیو منظر عام پر لائی تھیں،جس میں جج ارشد ملک کو مبینہ طور پر لیگی کارکن ناصر بٹ سے ملاقات کے دوران العزیزیہ کیس کے فیصلے سے متعلق باتیں کرتے دیکھا گیا تھا۔

بعد ازاں نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔ 18 ستمبر کو مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے اپیل کے حق میں دلائل دینے کی بجائے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک ،جنہوں نے نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز کے مقدمے میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی، کے بیانِ حلفی کی مصدقہ کاپی طلب کی۔ جس کے بعد عدالت نے نواز شریف کی اپیل پر اس کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی تھی۔ تاہم آج نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔