پیپلز پارٹی کا لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے اندر فوجی دستوں کی تعیناتی پر اظہار تشویش

الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ،فرحت اللہ بابر کا چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں موقف

منگل 15 اکتوبر 2019 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین فرحت اللہ بابر نے الیکشن کمیشن کوخط لکھا ہے جس میں لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے اندر فوجی دستوں کی تعیناتی پر اظہار تشویش کیا ۔

(جاری ہے)

فرحت اللہ بابر نے کہاکہ پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن پر تشویش ہے۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن کمشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ انہوںنے کہاکہ صرف الیکشن کمیشن کو اختیار حاصل ہے وہ انتخابات کا انعقاد کرے ۔ انہوںنے کہاکہ فوج کو مجسٹریٹ کے اختیار دینے پر اعتراض ہے ۔فرحت اللہ بابر نے کہاکہ آزادانہ اور منصفانہ انتخاباب کیلئے پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج کی تعیناتی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔