مولانا کرائے پر دستیاب ہیں ،ڈیمز فنڈ میں موجود رقم کو حکومت نے ہاتھ بھی نہیں لگایا ‘ فیصل واڈا
آنے والے دنوں میں مسائل پر قابو پا لیا جائے گا ، آنکھوں کی بیماری میں مبتلا بچے کے علاج کے تمام اخراجات براشت کرونگا والد نے علاج معالجے کیلئے اپنی جوورکشاپ فروخت کی اسے بھی خرید کر واپس دینگے،کار خیر کے کاموں کیلئے فنڈز قائم کیا جائے گا، وزیرآبی وسائل
منگل 15 اکتوبر 2019 16:00
(جاری ہے)
فیصل واڈا نے کہا کہ میڈیا کے شکر گزار ہیں جو بچے کی بیماری کوسامنے لایا۔ہماری حکومت میں عام لوگ وی وی آئی پی ہیں ۔بچے کی بیماری میں غفلت ہوئی اور اب اس کا سٹیج چار کا کینسر ہے، بچے کو شوکت خانم میں داخل کرارہے ہیں ۔
اڑھائی سال پہلے معلوم ہوجاتا تو بچے کا علاج آسان تھا۔ انہوں نے کہا کہ بچے کے علاج معالجے کے تمام اخراجات برداشت کروں گا ،والد ین کوعلاج معالجے کے دوران یہاں رہنے کے لئے رہائش دی جائے گی جبکہ ان کے دوسرے بچوں کو بھی یہاں لارہے ہیں تاکہ ان کا بھی چیک اپ کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے بچے کے والد کی مدد کرنی ہے تو خود بچے کے والد سے رابطہ کرے ،کسی بلائنڈاکائونٹ میں امداد ٹرانسفر نہ کی جائے ۔ انہوں نے اعلان کیا گیا کہ ایک فنڈ بناقائم کیا جائے گا جو کارخیر کے کاموں میں مستحقین کی امداد کرے گا۔ انہوں نے ڈیمز فنڈ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ فنڈ اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے بنایا تھا ۔ 10سے 11ارب روپے کے اکائونٹس کا اختیاربھی سپریم کورٹ کے پاس ہے او راس کی سرمایہ کاری کے حوالے سے فیصلہ بھی سپریم کورٹ نے کیا ہے ،حکومت نے ان فنڈز کو ہاتھ تک لگایا ،جب ہمیں ڈیمز کے لئے فنڈز کی ضرورت ہوگی توسپریم کورٹ سے اس کی دخواست کی جائے گی ۔ انہوں نے مہنگائی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ سب کو اس کی وجوہات کا پتہ ہے لیکن آنے والے دنوںمیں مسائل پر قابو پا لیا جائے گا ۔ انہوںنے مولانافضل الرحمان کے مارچ اور دھرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’مولانا کرائے پر دستیاب ہیں ‘‘ لیکن آج اس حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا بلکہ آنے والے دنوں میں اس پر بھرپو ربات ہو گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.