کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر مل گئے

ذخائر سے 4.1 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور50 بیرل تیل دستیاب ہوگا، تیل اور گیس کی دریافت ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔اوجی ڈی سی ایل حکام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 اکتوبر 2019 16:05

کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر مل گئے
کوہاٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اکتوبر2019ء) کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، ذخائر سے 4.1 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور50 بیرل تیل دستیاب ہوگا، تیل اور گیس کی دریافت ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ اوجی ڈی سی ایل حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ تیل اور گیس کے ذخائراوجی ڈی سی ایل نے دریافت کیے۔

ایکسپلوریٹری ویل ٹوگ نمبر 1 سے دریافت کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دریافت ہونے والے سے ذخائر سے 4.1 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور50 بیرل تیل دستیاب ہوگا۔ اوجی ڈی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ تیل اورگیس کے ذخائر سے ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوجائے گا۔ جس سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ اس سے قبل نجی کمپنی یونائیڈ انرجی آف پاکستان نے گولارچی کے علاقے کھورواہ کے قریب خام تیل اورگیس کے دو بڑے ذخائر دریافت کیے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گولارچی میں تیل اورگیس کے مزید ذخائرکی تلاش جاری ہے۔ تیل اور گیس کے ذخائر کی تعداد 8 ہو گئی۔ یونائیڈ انرجی آف پاکستان علاقے میں کافی عرصے سے ذخائر تلاش کررہی تھی۔ مزید برآں کوہاٹ میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے تیل و گیس کے نئے ذخائردریافت کیے۔ یہ ذخائر چنداویل 5 میں دریافت ہوئے ہیں جہاں ابتدائی ٹیسٹ اور تجزیئے کے دوران معلوم ہواہے کہ نئے ذخائرسے روزانہ 76 بیرل تیل اور 5 لاکھ 12 ہزارمکعب فٹ گیس پیداہوگی۔

یہ چنداآئل فیلڈ میں وارگل فارمیشن میں پہلی دریافت ہے۔آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی کے مطابق یہ کنواں 5440 میٹر گہرائی تک کھوداگیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ تیل و گیس کی نئی دریافت سے پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔واضح رہے کہ قدرتی وسائل سے مالامال کوہاٹ ڈویژن میں اس سے قبل بھی قدرتی گیس اور تیل کے تقریباً تین درجن ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔نئے ذخائر اوجی ڈی سی اور دیگر کمپنیوں زیورپٹرولیم کارپوریشن اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی مشترکہ سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے۔ یاد رہے کیکڑا کے مقام پر سمندر میں گیس کے ذخائر موجود ہیں لیکن فی الحال غیرملکی کمپنی گیس کے ذخائر نکالنے میں ناکام رہی ہے۔