آل پاکستان جان محمد میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ہزارہ سربن فٹبال کلب ایبٹ آباد نے آتش کلب ٹانک کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

منگل 15 اکتوبر 2019 16:33

آل پاکستان جان محمد میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ہزارہ سربن فٹبال کلب ایبٹ ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) آل پاکستان جان محمد میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ہزارہ سربن فٹبال کلب ایبٹ آباد نے آتش کلب ٹانک کوعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی مہمان خصوصی سابق ڈسٹرکٹ ممبر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی وسیم خان جدون تھے ایبٹ آباد کے نواں شہر گرائونڈ میں کھیلے جانیوالے فٹبال ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں ایک ذبر دست اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا جس میںہزارہ سربن فٹبال کلب نے اپنی حریف ٹیم آتش کلب ٹانک کو پنلٹی ککس پر 6کے مقابلے میں 7گول سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی میچ مقررہ وقت پر دو دو گول سے برابر رہا پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی دوسرے ہاف میں ہزارہ سربن کے عاطف خان نے یکے بعد دیگرے دو گول بنا کر برتری حاصل کر لی جو کہ ذیادہ دیر برقرارنہ رہ سکی اور آتش کلب کے فارورڈز نے یکے بعد دیگرے بال کو جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کردیا اور پنلٹی ککس پر ہزارہ سربن کلب دھمتوڑ ایبٹ آباد نے کامیابی اپنے نام کر لی اس میچ کے ریفری زاہد چیمہ جبکہ سردار حنیف اور شاہ زیب خان اسسٹنٹ ریفری تھے جبکہ مہمان خصوصی وسیم خان جدون نے آرگنائزنگ کمیٹی کے لئے خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ہمارا ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا اور اپنا نام روشن کرتے ہیں اور ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ان کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے اور کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان بہت سی بے راہ رویوں سے بچ جاتے ہیں اس موقع پر سپورٹس جرنلسٹ شوکت حسین نے ہزارہ سربن کی ٹیم کو سیمی فائنل رسائی تک مبارکباد دی ۔