اہلیان میرپور کے غموں کا مداوا اور مسائل حل کرینگے ،زلزلہ متاثرین کی بحالی وآبادکاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

منگل 15 اکتوبر 2019 16:43

اہلیان میرپور کے غموں کا مداوا اور مسائل حل کرینگے ،زلزلہ متاثرین کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اہلیان میرپور کے غموں کا مداوا اور مسائل حل کرینگے زلزلہ متاثرین کی بحالی وآبادکاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ متاثرین زلزلہ کی بحالی وآبادکاری کے لئے پی ایم یو کا قیام عمل میں لا رہے ہیں تاکہ تمام متاثرین زلزلہ کے مسائل عملی معنوں میں حل ہو سکیں رٹھوعہ ہریام برج کی تکمیل بھی ہر صورت میں کرینگے۔

اس حوالے سے چائنہ کمپنی کو حتمی مکتوب تحریر کر دیا ہے میرپور شہر کے تمام مسائل حل کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں سی یو جے مرکزی صدر محمد ظفیر بابا سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غازیوں شہیدوں اور قربانیاں دینے والوں کا شہر ہے اہلیان میرپور کو بلاتفریق وبلا امتیاز سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں پانی بجلی کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کیے جا چکے ہیں شہر کی سڑکات کی پختگی کی جا چکی ہے اور جو سیکٹرز علاقہ رہ گئے ہیں وہاں بھی گلیاں اور سڑکیں پختہ تعمیر کی جائیں گی اہلیان میرپور کے ساتھ ہماردل دھڑکتے ہیں ان کی قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں اہلیان میرپور ہمیشہ ہماری ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش ہوتی ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم متاثرین زلزلہ کی آبادکاری وبحالی احسن طریقے سے سرانجام دے کر اس آزمائش میں سرخرو ہونگے۔