آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اومان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کی ملاقات ،

باہمی دلچسپی کے امور اوردفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 15 اکتوبر 2019 16:43

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اومان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاک فوج کے سربراہ چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اومان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اوردفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق اومان کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈآف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اوردفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو سراہا اور پاکستانی فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنے سے متعلق بھی بات چیت کی۔لیفٹیننٹ جنرل احمد نے یادگار شہداء پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کے بعد شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔