پاکستان کی ہریانہ میں انتخابی ریلی کے دوران بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کی مذمت

بھارتی حکومت کے سینئر وزیر کی جانب سے ایسے اشتعال انگیز بیانات بھارتیہ جنتا پارٹی کی زہنیت، انتہا پسند نظریے، غاصبانہ خواہشات اور پاکستان کے ساتھ جنگی جنون کا مظہر ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

منگل 15 اکتوبر 2019 16:54

پاکستان کی ہریانہ میں انتخابی ریلی کے دوران بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان نے ہریانہ میں انتخابی ریلی کے دوران بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت میں ایک سینئر وزیر کی جانب سے ایسے اشتعال انگیز بیانات بھارتیہ جنتا پارٹی کی زہنیت، انتہا پسند نظریے، غاصبانہ خواہشات اور پاکستان کے ساتھ جنگی جنون کا مظہر ہیں۔

منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر راجناتھ سنگھ کو اس میں کوئی شکہ و شبہ نہیں ہونا چاہیئے کہ پاکستان کے عوام اور سیکورٹی فورسز کسی بھی مذموم عزائم کے خلاف ملکی دفاع کیلئے مکمل تیار ہیں۔ ترجمان نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بھارتی وزیر کے بے معنی بیانات کو بھی مسترد کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھار ت کو پہلے خود ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا جو بھارتی حکومت گزشتہ کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو دبانے کیلئے کر رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ترجمان نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی معاونت بھی ختم کرنا ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جب بھی بھارت میں انتخابات ہوتے ہیں تو بے جے پی حکومت اپنے امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے پاکستان مخالف جذبات کو اچھالتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہم پہلے بھی اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ بے جے پی کو انتخابی مقاصد کیلئے پاکستان کے نام کو اپنی مقامی سیاست میں استعمال کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات لڑنا چاہیئے۔