احتساب عدالت نے سابق چئیرمین اوگرا ودیگر ملزمان کے خلاف میگا کرپشن کے مقدمہ کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کر دی

منگل 15 اکتوبر 2019 16:54

احتساب عدالت نے سابق چئیرمین اوگرا ودیگر ملزمان کے خلاف میگا کرپشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے سابق چئیرمین اوگرا توقیرصادق ودیگر ملزمان کیخلاف دائر اوگرامیں 82ارب روپے کی میگا کرپشن کے مقدمہ کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مقدمے کی سماعت کی۔ اس موقع پر سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کچھ دستاویزات ہیں جو نیب کی جانب سے عدالت میں پیش نہیں کیے گئے۔

(جاری ہے)

عدالت نیب کو کچھ مخصوص دستاویزات عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے ۔ عدالت نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی درخواست مسترد کر دی۔ نیب کی جانب سے 2013میں احتساب عدالت میں یہ ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ توقیر صادق سمیت اس کیس کے تمام ملزمان ضمانت پر ہیں۔ توقیر صادق پر سی این جی لائسنسزکے اجراء اور دیگر غیرقانونی اقدامات کے ذریعے قومی خزانے کو 82 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔