آرمی چیف سے عمان کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد بن حارث کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

منگل 15 اکتوبر 2019 17:25

آرمی چیف سے عمان کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد بن حارث کی ملاقات، ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمان کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد بن حارث نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے لیے جی ایچ کیو آمد پر اومان کے چیف آف اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔معزز مہمان نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول کی چادر بھی چڑھائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل احمد بن حارث کے درمیان عسکری معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔