علاج کی سہولیات آصف علی زرداری کا آئینی اور انسانی حق ہے ، حکومت سابق صدر کی زندگی سے کھیلنا بند کرے ، نفیسہ شاہ

منگل 15 اکتوبر 2019 17:25

علاج کی سہولیات آصف علی زرداری کا آئینی اور انسانی حق ہے ، حکومت سابق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ علاج کی سہولیات سابق صدر آصف علی زرداری کا آئینی ، اور انسانی حق ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک میں انسانی ، قانونی ،اور ٓئینی حقوق پامال ہو چکے ہیں ،قوم بھٹو شہید کا عدالتی قتل نہیں بھولی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کا پنڈی میں ٹرائل انہیں قتل کرنے کی سازش ہے ۔

انہوںنے کہاکہ احتساب عدالت کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ، آصف زرداری پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا قیدی رکھنا غیر قانونی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ثابت ہو رہا ہے پنڈی بھٹوز کیلئے کربلا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ریاست آصف زرداری کی زندگی سے کھیلنا بند کرے ۔انہوںنے کہاکہ طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان ریاست کے معزز مہمان ہیں ۔