ایف بی آر کے بلوچستان میں تجارتی سہولیات کو فراہم کرنے پر اقدامات

اپریزمنٹ اینڈ انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی نگرانی کیلئے پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ 21 کے سینئر افسربلوچستان میں چیف کلکٹر تعینات

منگل 15 اکتوبر 2019 17:28

ایف بی آر کے بلوچستان میں تجارتی سہولیات کو فراہم کرنے پر اقدامات
اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بلوچستان میں تجارتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھر پور کوششیں کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ 21 کے ایک سینئر افسر کو خصوصی طور پر اپریزمنٹ اینڈ انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی نگرانی کے لیے بلوچستان میں میں چیف کلکٹر تعینات کیا گیا ہے۔

اسمگلنگ کی لعنت کو روکنے کے لیے ایک ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ (پریونٹیو) کوئٹہ میں قائم کیا گیا ہے۔مختصر موجودہ سٹاف اور لاجسٹکس کے ساتھ انٹی اسمگلنگ یونٹس تشکیل دیئے گئے ہیں اور طویل اور غیر محفوظ پاک افغان سرحدپرعملے کو تعنیات کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے بلوچستان میں ڈرائی پورٹ اور کسٹم بارڈر اسٹیشنوں سے کسٹم کلیئرنس کے کام کو تیز ترکرنے اور تجارت میں سہولت فراہم کرنیکے لیے ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ، اپریزمنٹ کوئٹہ بھی قائم کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کی ہدایات پر تفتان ، پنجگور اور چمن بارڈر کے دٴْور دراز کسٹم اسٹیشنوں میں مناسب تعداد میں عملہ تعینات کیا گیا ہے تاکہ جلد خراب ہونے والی اشیاء جیسے خشک / تازہ پھل اور سبزیوں کی کلیئرنس کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ WeBOC-Glo کے خود کار نظام کے ذریعے بھی کلیئرنس کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ممبر کسٹم آپریشنز نے بلوچستان میں کام کرنے والے تمام کسٹم دفاتر کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر کلیئرنس کو یقینی بنائیں اور اس کے ساتھ سامان کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث افراد کوگرفتار کریں اور اسمگلنگ کی لعنت کا خاتمہ کریں۔