پی ٹی آئی کی حکومت نے احساس سمیت کئی پروگرام غربت کے خاتمے کے لئے شروع کررہی ہے‘اعجازچوہدری

فضل الرحمان نے ہمیشہ کرپٹ حکومتوں کا ساتھ دیا ، مولانا قانون کو ہاتھ میںنہ لیں پُرامن احتجاج کریں‘صدر پی ٹی آئی پنجاب

منگل 15 اکتوبر 2019 17:35

پی ٹی آئی کی حکومت نے احساس سمیت کئی پروگرام غربت کے خاتمے کے لئے شروع ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء اعجازاحمدچوہدری کی گرین ٹائون سپیشل بچوں کے سنٹر چمن آمد ، اعجازاحمدچوہدری کے ہمراہ چیئر پرسن سوشل ویلفیئر ادارہ چمن ڈاکٹر زرقا سہروردی کی سپیشل بچوں سے ملاقات کی، اعجازاحمدچوہدری نے چمن سنٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کمیونٹی سپیشل بچوںکا خاص خیال رکھے ، پوری دنیا میں ان سپشل بچوں کو نارمل زندگی میں لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سپیشل بچے کو ایک ایک فیملی اپنائے ،معاشرہ سپیشل بچوں کو نظرانداز نہ کرے بلکہ شفقت اور پیا رسے پیش آناچاہئے، سپیشل بچوں کے اداروں اور ان کی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرنا چاہئے، چمن سنٹر میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیںگے، پی ٹی آئی کی حکومت نے احساس سمیت کئی پروگرام غربت کے خاتمے کے لئے شروع کررہی ہے، اعجازاحمد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان کو موجودہ حکومت میں جگہ نہیں ملی تو انہوں نے احتجاج کا رخ کرلیا ، فضل الرحمان نے ہمیشہ کرپٹ حکومتوں کا ساتھ دیا ، مولانا فضل الرحمان قانون کو ہاتھ میںنہ لیں ، پُرامن احتجاج کریں، فضل الرحمان دھرنا دے کرقانون کی خلاف ورزی نہ کریں۔