کنو کاشتکاروں کا ایک ہزار روپے فی من مقرر کرنے پر ڈپٹی کمشنر سے اظہار تشکر

منگل 15 اکتوبر 2019 17:38

سرگودہا ۔15اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) کنو گروورز ایسوسی ایشن نے کنو کے فی من نرخ ایک ہزار روپے مقرر کرنے اورکنو کی تمام کٹیگریز کو ختم کرنے پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

گروورز ایسوسی ایشن کااجلاس چوہدری حامد سلیم وڑائچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ ایک ہزار روپے نرخ مقرر ہونے سے ان کی فصل کا اچھا معاوضہ مل سکے گا۔