Live Updates

نواز شریف اس وقت اکیلے رہ گئے ہیں اور شہباز شریف کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہے،

26 اکتوبر اصل خبر دوں گا، (ن) لیگ کے خواجہ آصف ،ْ احسن اقبال ،ْایاز صادق اور رانا تنویر سمیت کچھ لوگ بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، امید ہے مولانا فضل ا لرحمن بھی بہتر راستہ نکالیں گے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو

منگل 15 اکتوبر 2019 17:40

نواز شریف اس وقت اکیلے رہ گئے ہیں اور شہباز شریف کوئی فیصلہ نہیں کر ..
لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اس وقت اکیلے رہ گئے ہیں اور شہباز شریف کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہے، 23 اور 26 اکتوبر تک اصل خبر دوں گا،(ن) لیگ کے خواجہ آصف ،ْ خواجہ سعد رفیق ،ْ احسن اقبال ،ْایاز صادق ،ْ رانا تنویر سمیت کچھ لوگ بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں، امید ہے کہ مولانا فضل ا لرحمن بھی بہتر راستہ نکالیں گے، خدارا مذہبی لوگوں کو ڈنڈے دکھا کر پیش نہ کیا جائے، مدارس کا نہ صرف حامی بلکہ انہیں اسلام کے مینار سمجھتا ہوں، کچھ عناصر دہشت پھیلا نے کے لئے فوٹیج وائرل کر رہے ہیں تا کہ ملک میں مشکلات میں اضافہ ہو۔

وہ منگل کے روز لاہور ریلوے اسٹیشن پر فار میسی،ویٹنگ ہال اور جناح ایکسپریس کی اکانومی کوچز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ اکتوبر ،ْ نومبر اور دسمبر سیاسی انتشار اور خلفشار کے مہینے ہوںگے اور جونہی جنوری چڑھے گا عمران خان چھا جائیں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جناح ایکسپریس کے ساتھ 4کوچز کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق دور میں پاکستان کے سب سے اہم اسٹیشنز لاہور ،ْ کراچی اور راولپنڈی پر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا گیا جبکہ اربوں روپے نارووال ،ْ ساہیوال اوررائیونڈ جیسے اسٹیشنز پر لگا دئیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب لاہور، کراچی اور راولپنڈی اسٹیشنز کے قریب ریسٹ ہائوسز،فارمیسز بھی بنیں گے اور ڈاکٹرز بھی دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سکھوں کے لئے گزشتہ روز ٹرین چلائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 5سال کی بجائے 3سال میں ریلوے کا خسارہ کم کریں گے اور 10ارب روپے نفع کما کر دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے آج ریلوے نفع میں جا رہا ہے جس میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ ٹی ایل اے کے تمام ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ہے جبکہ 7ہزار لوگوں کو نوکریاں دی جا رہی ہے جبکہ ایم ا یل ون میں ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دیں گے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر نے ریلوے اسٹیشن پر فارمیسی ،ْ تزئین و آرائش شدہ ویٹنگ ہال اور جناح ایکسپریس کی اکانومی کوچز کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ریلوے اسٹیشن پر مختلف پلیٹ فارمز کا بھی دورہ کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات