مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جمعیت علماء اسلام (ف) کی کور کمیٹی کا اجلاس

منگل 15 اکتوبر 2019 17:42

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جمعیت علماء اسلام (ف) کی کور کمیٹی کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کی کور کمیٹی کا اجلاس منگل کو مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی، راشد محمود سومرو، مولانا عطاء الرحمان، مولانا عبدالوسع، ڈاکٹر عتیق الرحمن، مفتی عبدالشکور، خواجہ مدثر اور مفتی ابرار شریک ہوئے۔ اجلاس میں آزادی مارچ، ملک کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔