پلاسٹک بیگ پر پابندی 80فیصد کامیاب رہی ،دوسرے مرحلے میں جرمانے کر نے جارہے ہیں ،ملک امین اسلم

تیسرا پروگرام ہمارا کلین اینڈ گرین انڈیکس ہے جسکا افتتاح 30 تاریخ کو کنونشن سنٹر میں وزیر اعظم کرینگے ،20شہر 35نکات کے تحت صفائی کا مقابلہ کرینگے ،چوتھا منصوبہ ہمارا الیکٹرانک وہیکل پالیسی ہے جو اگلی کابینہ کی میٹنگ میں منظور ہو جائے گا ،پانچواں منصوبہ ریچارج پاکستان کا ہے جس پر کام ہو رہا ہے ، میڈیا سے گفتگو

منگل 15 اکتوبر 2019 17:44

پلاسٹک بیگ پر پابندی 80فیصد کامیاب رہی ،دوسرے مرحلے میں جرمانے کر نے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہاہے کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کے بعد پلاسٹک بیگ پر پابندی 80فیصد کامیاب رہی ،دوسرے مرحلے میں جرمانے کر نے جارہے ہیں ،تیسرا پروگرام ہمارا کلین اینڈ گرین انڈیکس ہے جسکا افتتاح 30 تاریخ کو کنونشن سنٹر میں وزیر اعظم کرینگے ،20شہر 35نکات کے تحت صفائی کا مقابلہ کرینگے ،چوتھا منصوبہ ہمارا الیکٹرانک وہیکل پالیسی ہے جو اگلی کابینہ کی میٹنگ میں منظور ہو جائے گا ،پانچواں منصوبہ ریچارج پاکستان کا ہے جس پر کام ہو رہا ہے ۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہماری وزارت کا اگلے چار سالوں کیلئے ویژن واضح ہو گیا ہے جو پانچ نکات پر مشتمل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پہلا پراجیکٹ 125 ارب روپے کا ہے اس سال اس پر 16 ارب لگیں گے جو 10 بلین ٹری سو نامی ہے ،اس میں ہم نے 05 لاکھ زیتون کے پودوں کو شامل کیا ہے انہوںنے کہاکہ دوسرا پراجیکٹ پلاسٹک بیگ پر پابندی ہے جو 80 فیصد کامیاب ہو گیا ،اب ہم اسکے دوسرے حصے میں شامل ہو گئے ہیں جس میں اب ہم جرمانے کر نے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ تیسرا پروگرام ہمارا کلین اینڈ گرین انڈیکس ہے جسکا افتتاح تیس تاریخ کو کنونشن سنٹر میں وزیر اعظم کرینگے ،اسمیں 20 شہر 35 نکات کے تحت صفائی کا مقابلہ کرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ چوتھا منصوبہ ہمارا الیکٹرانک وہیکل پالیسی ہے جو اگلی کابینہ کی میٹنگ میں منظور ہو جائے گا ۔انہوںنے کہاکہ پانچواں منصوبہ ریچارج پاکستان کا ہے جس پر کام ہو رہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پچھلے سال میں گرین کلائمیٹ فنڈ کے تحت پاکستان میں 20 ارب روپے آئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اسمیں اب ہم انٹرنیشنل ڈونرز کے لئے ایک پروگرام متعارف کروا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ کا کور وزیر اعظم کی کلین اینڈ گرین پالیس کو فالو کر رہی ہے ،اسی لئے انہوں نے اسکا نام کلین اینڈ گرین پاکستان رکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس رپورٹ کیمطابق پاکستان کی معشیت کو 6 فیصد جی ڈی پی کا نقصان ہو رہا تھا اب 9 فیصد ہو گئی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ہماری انڈسٹری کو نکاسی آب کو چیک نہیں کیا گیا جس سے نقصان بڑھ گیا ۔ انہوںنے کہاکہ ورلڈ بینک اس حوالے سے جو کرنے کا کہہ رہا ہے وہ ہم پہلے ہی کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے ایک فیصلہ کیا ہے کہ ہم سموک لیس چولہے لیکر آئینگے ۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے اسلام آباد میں گرین زونز کو ڈبل کرنے کے لئے بلڈنگز کو اونچا کر کے جگہ بچانے کا فیصلہ کیا ہے۔