ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز کے امور برآمدات کے اعداد وشمار کا حصہ ہونے چاہیے، رزاق دائود

مختلف اداروں کے اعداد وشمار میں فرق کو ختم کرنے پر کام کررہے ہیں،اکتوبر کے شماریات آنے تک تمام درست اعداد و شمار مہیا ہوجائیں گے،ہمیں پے پال یا اس طرز کے پلٹ فارم کی ضرورت ہے، پاکستان بڑی فری لانس مارکیٹ ہے،نوجوان گھروں میں بیٹھ کر فری لانسنگ کے ذریعے کام کریں گے،ابھی تک گوادر پورٹ کو مکمل طور پر آپریشنل نہ کرنے پر چین کو تحفظات تھے،چین گوادر پورٹ کو مکمل آپریشنل دیکھنا چاہتا ہے،فیٹف کا معاملہ انتہائی حساس معاملہ ہے،اس سے متعلق تفصیلات وزارت خزانہ ہی دے سکتے ہیں، مشیر تجارت کی پریس کانفرنس

منگل 15 اکتوبر 2019 17:44

ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز کے امور برآمدات کے اعداد وشمار کا حصہ ہونے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ای کامرس پالیسی کی منظوری دے دی،ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز کے تمام امور برآمدات کے اعداد وشمار شامل ہونے چاہیے، مختلف اداروں کے اعداد وشمار میں فرق کو ختم کرنے پر کام کررہے ہیں،اکتوبر کے شماریات آنے تک تمام درست اعداد و شمار مہیا ہوجائیں گے،ہمیں پے پال یا اس طرز کے پلٹ فارم کی ضرورت ہے، پاکستان بڑی فری لانس مارکیٹ ہے،نوجوان گھروں میں بیٹھ کر فری لانسنگ کے ذریعے کام کریں گے،ابھی تک گوادر پورٹ کو مکمل طور پر آپریشنل نہ کرنے پر چین کو تحفظات تھے،چین گوادر پورٹ کو مکمل آپریشنل دیکھنا چاہتا ہے،فیٹف کا معاملہ انتہائی حساس معاملہ ہے،اس سے متعلق تفصیلات وزارت خزانہ ہی دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ ہماری برآمدات پچھلے سال 1.2بلین ڈالر کا فرق تھا،پاکستان بیورو آف سٹیٹسکٹس ،کسٹم اور اسٹیٹ بینک سے اس فرق کی وجہ پوچھی،ادارہ شماریات سے پوچھا تو ان کے ریکارڈ میں ایکسورڈ پراسسینگ زون کے برآمدات کو شامل نہیں کیا جاتا تھا،اس کو ادارہ شماریات کو ایکسپورڈ فیگرز میں شامل کیا جانا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ کسٹم والوں نے کہا کہ جو مال ایکسپورڈ پراسسینگ زون میں جو مال جاتا ہے اس کی ڈبل کاؤنٹنگ نہیں ہوتی ۔ انہوںنے کہاکہ ایکسپورڈ پراسسینگ زون میں جانے والے مال کو پروفیشنل انداز میں کائونٹنگ ہونی چاہئیں۔انہوںنے کہاکہ دو تین ماہ پہلے کابینہ نے ای کامرس پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا میں دو تین سافٹ ویئرز موجود ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پے پال سافٹ ویئر کو سٹیٹ بینک کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان بڑی فری لانس مارکیٹ ہے،نوجوان گھروں میں بیٹھ کر فری لانسنگ کے ذریعے کام کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پہلی ترجیح ایکسپورٹ پراسسینگ زون کی کاؤنٹگ کرنا اور سافٹ ویئر کو متعارف کرنا ہے۔ صحافی نے سوال کیاکہ سسٹم کو سافٹ ویئر سے منسلک کرنا فیٹف کی شرط تو نہیں مشیر تجارت نے بتایاکہ سوال بہترین ہے مگر میرے پاس اس کا جواب نہیں۔

انہوںنے کہاکہ ملک میں برآمدات کی صحیح اعداد وشمار سامنے آنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ ابھی تک گوادر پورٹ کو مکمل طور پر آپریشنل نہ کرنے پر چین کو تحفظات تھے،چین گوادر پورٹ کو مکمل آپریشنل دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے،پچھلے تین ماہ میں 5.5بلین کی ایکسپورٹ ہوا ہے،ٹارگٹ 5.7بلین ڈالر تھا۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ تین ماہ میں ٹریڈ گیپ 5.7 ہے،پچھلے سال 8.7بلین ڈالر تھا۔ انہوںنے کہاکہ کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ کم سے کم ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں کمی آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ فیٹف کا معاملہ انتہائی حساس معاملہ ہے،اس سے متعلق تفصیلات وزارت خزانہ ہی دے سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آٹو انڈسٹری ڈاؤن جا رہی ہے جس کی وجہ ڈی ویلیویشن اور دیگر وجوہات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چاول سب سیزیادہ درآمدات ہو رہی ہے،سعودی عرب،یو اے ای موزیمبیک جا رہی ہے،انڈونیشیا جانے کی امید تھی وہاں نہیں گئی۔ انہوںنے کہاکہ ایف پی پی ایس سیز بہت بڑے اسٹیک ہولڈر ہے مگر بڑے ایکسپورٹرز نہیں۔