قومی ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں (کل) دو کھیلے جائیں گے

منگل 15 اکتوبر 2019 17:55

قومی ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں (کل) دو کھیلے جائیں گے
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں (کل) بدھ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں جاری ٹورنامنٹ کے ساتویں میچ میں خیبرپختونخوا سیکنڈ الیون اور سندھ سیکنڈ الیون کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، سندھ کی ٹیم پہلے دونوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، اسی روز دوسرا میچ بلوچستان سیکنڈ الیون اور سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بلوچستان نے دو میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، سینٹرل پنجاب نے ایک میچ کھیلا جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔