اعجاز احمد چوہدری کا گرین ٹائون میں سپیشل بچوں کے سنٹر کا دورہ

منگل 15 اکتوبر 2019 18:17

اعجاز احمد چوہدری کا گرین ٹائون میں سپیشل بچوں کے سنٹر کا دورہ
لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء اعجازاحمدچوہدری نے منگل کے روز گرین ٹائون میں سپیشل بچوں کے سنٹر چمن کا دورہ کیا ، اس موقع پر انکے ہمراہ چیئر پرسن سوشل ویلفیئر ادارہ چمن ڈاکٹر زرقا سہروردی کی سپیشل بچوں سے ملاقات کی، اعجازاحمدچوہدری نے چمن سنٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کمیونٹی سپیشل بچوںکا خاص خیال رکھے ، پوری دنیا میں ان سپیشل بچوں کو نارمل زندگی میں لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ سپیشل بچے کو ایک ایک فیملی اپنائے ،معاشرہ سپیشل بچوں کو نظرانداز نہ کرے بلکہ شفقت اور پیا رسے پیش آناچاہئے، سپیشل بچوں کے اداروں اور ان کی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرنا چاہئے، چمن سنٹر میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیںگے، پی ٹی آئی کی حکومت نے احساس سمیت کئی پروگرام غربت کے خاتمے کیلئے شروع کررہی ہے، اعجازاحمد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان کو موجودہ حکومت میں جگہ نہیں ملی تو انہوں نے احتجاج کا رخ کرلیا ، فضل الرحمان نے ہمیشہ کرپٹ حکومتوں کا ساتھ دیا ، مولانا فضل الرحمان قانون کو ہاتھ میںنہ لیں ، پُرامن احتجاج کریں، فضل الرحمان دھرنا دے کرقانون کی خلاف ورزی نہ کریں۔

(جاری ہے)

بعدازاں اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی آفس میں نارووال سے کرنل (ر)جاوید کاہلوں، ایم پی اے ہارون گل اور پارٹی رہنماء خالد بابااور میاں ثاقب کی قیادت میں وفود نے ملاقاتیںکیں اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔