شہید ملت خان لیاقت علی خان کی68 ویں برسی کے موقع پر خصوصی نشست (کل) ہوگی

منگل 15 اکتوبر 2019 18:20

شہید ملت خان لیاقت علی خان کی68 ویں برسی کے موقع پر خصوصی نشست (کل) ہوگی
لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام تحریک پاکستان کے ممتاز رہنماء،آل انڈیا مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل اورپاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کی68 ویں برسی کے موقع پر ایک خصوصی نشست کل بدھ کو ساڑھے دس بجے صبح ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

اس نشست کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن، وائس چیئرمین نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد کریں گے۔