Live Updates

پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں غریب گھرانوں کو ایک وقت کی خوراک میسر ہے‘عثمان بزدار

اچھی خوراک ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے،، لوگوں کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنا نا حکومت کی ذمہ داری ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 15 اکتوبر 2019 18:20

پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں غریب گھرانوں کو ایک وقت کی خوراک میسر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اچھی خوراک ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے،پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں غریب گھرانوں کو ایک وقت کی خوراک میسر ہے، لوگوں کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنا نا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ خوراک کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عام آدمی کی اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔

پناہ گاہ جیسا انقلابی پروگرام بے آسرا لوگو ںکو نہ صرف چھت فراہم کر رہا ہے بلکہ خوراک بھی۔ وفاقی حکومت نے بھی لنگر خانے کھولنے کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان قریبی اشتراک ضروری ہے۔

(جاری ہے)

غذائی قلت کے امکان کم کرنے کیلئے خوراک کا ضیاع روکنا ہوگا اوراس ضمن میں عام آدمی کو بھرپور آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے۔

خوراک کا ضیاع روکنے کے لئے عوام میں آگاہی کو عام کرنے کی اشدضرورت ہے اور وہ لوگ جنہیں بنیادی ضرورت سے زائد خوراک میسر ہے‘ انہیں چاہیئے کہ اپنی اس خوش نصیبی میں دوسروں کو بھی شریک کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ معیاری خوراک کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار مزید وسیع کیا ہے۔ عالمی یوم خوراک کا مقصد غذائی قلت سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے کوششوں میں مزید تیزی لانا ہے۔

خوراک کی طلب اور رسد میں توازن اور ہر شخص تک خوراک کی یقینی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہو ںنے کہا کہ آج کے دن کا پیغام ہے کہ خوراک تک عدم رسائی سے نمٹنے کیلئے نیک نیتی سے وضع کر دہ پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اس امر کا اعادہ کرناہے کہ ملک میں غذائی ضروریات کو بروقت پورا کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کا لائے جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات