بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا100روپے سستاہوگیا

منگل 15 اکتوبر 2019 18:25

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا100روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1496ڈالرسے گھٹ کر1492ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں100روپے اور10گرام قیمت میں86روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت87100روپے سے گھٹ کر87000روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74674روپے سے گھٹ کر74588روپے ہوگئی ۔منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت1040.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت891.63روپے پرمستحکم رہی۔