کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا

1پولیس اہلکار شہید، 2افراد زخمی ہو گئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 15 اکتوبر 2019 18:23

کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر2019ء) کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے نزدیک ڈبل روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا۔ دھماکے میں 1پولیس اہلکار شہید جبکہ 2افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بم دھمکا کیسے کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ دھماکا نادرا آفس کے پاس ڈبل روڈ پر ہوا ہے، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریبی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جسے بھجانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دھماکا شام 6بجے کے قریب ہوا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔