Live Updates

وزیر اعظم سے بین الاقوامی اسلامی بینک کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات ، پاکستان میں سر ماری کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان کا قطر کے امیر کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بلندیوں پر اطمینان کا اظہار

منگل 15 اکتوبر 2019 18:51

وزیر اعظم سے بین الاقوامی اسلامی بینک کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات ، پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے جون 2019ء میں قطر کے امیر کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بلندیوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئیکہاہے کہ پاکستان خطے کے ساتھ مضبوط برادرانہ تعلقات اور قریبی تعاو ن کو اہمیت دیتا ہے ۔وہ منگل کو یہاں بین الاقوامی اسلامی بینک کے چیف ایگزیکٹو اور پاک قطر تکافل کے چیئرمین شیخ علی بن عبداللہ ثانی الثانی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے جنہوں نے وزیراعظم کو پاکستان میں مستقبل میں اپنے بزنس اور سرمایہ کاری کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ وہ پاکستان میں میزبانی کی صنعت میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس حوالہ سے منصوبہ بندی اگلے مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاک قطر تکافل کے پاکستان میں 70 شاخیں ہیں اور اب ان کا گروپ پاکستان میں ریئل اسٹیٹ ہائوسنگ اور میزبانی کی صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہا ہے۔ انہوں نے خطے میں امن اور سلامتی کے لئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو بھرپور انداز میں سراہا اور اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے لئے نیک خواہشات اور تمنائوں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی مضبوط تعلقات اور قریبی تعاون کو مثبت اہمیت دیتاہے۔ وزیراعطم نے رواں سال جون میں امیر قطر کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نئی بلندیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔شیخ علی ثانی نے کہاکہ بینک پاکستان میں ہوٹلنگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے ،پاک قطر تکافل کمپنی پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کریگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات