خورشید شاہ اپنے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں رو پڑے

منگل 15 اکتوبر 2019 18:51

خورشید شاہ اپنے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے دوران عدالت ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اپنے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں رو پڑے۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت عدالت میں جج سے مکالمہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میری آنکھوں میں آنسو کیوں ہیں کیوں کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔جج نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب آپ سے ایک غلطی یہ ہوئی کہ آپ نے اپنے دور میں نیب قانون ختم نہیں کیا۔خورشید شاہ نے کہا کہ میں اگر باہر ہوتا تو نیب کو ہر ثبوت فراہم کرسکتا تھا، لوگ ہم کو ڈر کر نہیں بلکہ پیار سے ووٹ دیتے ہیں۔