Live Updates

آزادی مارچ ،شہباز شریف (کل)حتمی اعلان کریں گے، سینیٹر مصدق ملک

حکومت آج ہی گھر جانے اور نئے انتخابات کرانے کا اعلان کر دے تو ہم بھی دھرنا اور احتجاج سے پیچھے ہٹ جائیں گے، انٹرویو

منگل 15 اکتوبر 2019 18:55

آزادی مارچ ،شہباز شریف (کل)حتمی اعلان کریں گے، سینیٹر مصدق ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان (آج) بدھ کو متفقہ اعلان کرکے آزادی مارچ سے متعلق حتمی لائحہ عمل واضح کریں گے۔ایک انٹرویو میں سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ ہم سال 1992 سے سنتے آ رہے ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں تاہم ایسا بالکل نہیں ہے، یہ بات طے ہے کہ دونوں بھائی ایک ہی پیج پر ہیں۔

انہوںنے کہاکہ شہباز شریف اور نواز شریف سے متعلق قیاس آرئیاں سراسر غلط ہیں، 16 تاریخ کو شہباز شریف نوازشریف کا پیغام لے کر میڈیا ٹاک میں جائیں گے اور تمام چیزیں واضح کر دیں گے، شہباز شریف نے اپنے بھائی کا آہنی بازو بن کر سیاست کی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ ہماری طرف سے لچک یہ ہی ہے کہ حکومت آج ہی گھر جانے اور نئے انتخابات کرانے کا اعلان کر دے تو ہم بھی دھرنا اور احتجاج سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آرٹیکل 16 کے تحت کوئی احتجاج نہیں ہوسکتا تو آئین کو تبدیل کر دیں۔ یہ کوئی غیر جمہوری روایت نہیں کہ عوام یا حزب اختلاف احتجاج نہ کرے۔ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ عوام کی نقل و حرکت کو رکیں گے۔ ہمارا احتجاج آئین اور قانون کے تقاضوں کے مطابق ہو گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات